08:27 , 27 جولائی 2025
Watch Live

شہباز شریف، اردوان اور علیوف کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور دیا

خان کندی (آذربائیجان): وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی خان کندی میں ملاقات ہوئی، جو اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے بعد عمل میں آئی۔

تینوں رہنماؤں نے اجلاس کے بعد چہل قدمی کی اور خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی۔ صدر علیوف نے وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کو خان کندی کی تاریخی عمارات اور ورثے سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں صدر الہام علیوف نے خود گاڑی چلا کر وزیراعظم شہباز شریف کو تاریخی شہر شوشا لے گئے، جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION