04:06 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

صحرائے عرب کا ثقافتی رقص، سعودی عرب نے عالمی ریکارڈ بنا لیا

سعودی عرب

سعودی عرب نے سب سے بڑی العرضہ پرفارمنس پیش کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس شاندار تقریب میں 633 شرکاء نے حصہ لیا اور مملکت کے روایتی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا۔

یہ تاریخی ایونٹ یومِ تاسیس کی تقریبات (20 تا 23 فروری) کے دوران رائل کمیشن فار ریاض سٹی اور امارت ریاض ریجن کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ العرضہ سعودی ثقافت اور قومی فخر کی علامت ہے، جس کا آغاز شاعری کی تلاوت سے ہوتا ہے، پھر ڈھول بجا کر رقص کا ردھم ترتیب دیا جاتا ہے، اور شرکاء ہم آہنگی سے رقص کرتے ہیں۔

اس روایتی پرفارمنس کی قیادت ایک گروپ لیڈر کرتا ہے، جو روایتی تلوار تھامے جنگجوؤں کی بہادری کی نمائندگی کرتا ہے۔ سعودی عوام نے اس ریکارڈ پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس منفرد ثقافتی ورثے کو خوب سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION