06:27 , 27 جولائی 2025
Watch Live

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 22 اپریل کو طلب کر لیا

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 22 اپریل کو طلب کر لیا

اسلام آباد – صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 22 اپریل بروز منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس شام 4 بجے ہوگا اور یہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا گیا ہے، صدراتی سیکرٹریٹ کے پریس ونگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم قانون سازی کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش اہم قومی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ اگرچہ ایجنڈے کی مکمل تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ اجلاس میں موجودہ ملکی حالات پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION