08:14 , 27 جولائی 2025
Watch Live

صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 2026 پر دستخط کر دیے

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے تحت فنانس بل 2026 پر دستخط کر دیے، جس کے بعد بل باقاعدہ قانونی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

صدر کے دستخط کے فوری بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق اب نئے مالی سال کے ٹیکس، محصولات اور بجٹ اقدامات نافذ العمل ہوں گے۔

فنانس بل 2026 کو گزشتہ دنوں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اکثریتی رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION