03:44 , 8 نومبر 2025
Watch Live

صدر ٹرمپ کی تہران خالی کرنے کی دھمکی، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

صدر ٹرمپ کی تہران خالی کرنے کی دھمکی، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

واشنگٹن: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ایک نازک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران فوری طور پر چھوڑنے کا سخت انتباہ جاری کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان پانچویں روز بھی حملوں کا تبادلہ جاری رہا، جس کے دوران خطے میں صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ ایسے ماحول میں صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل” پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایرانیوں پر زور دیا کہ وہ تہران کو فوراً خالی کر دیں۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی شرائط کو ماننے سے انکار کر دیا ہے، جس پر امریکہ بارہا زور دیتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایران کو وہ معاہدہ تسلیم کرنا چاہیے تھا جو میں نے پیش کیا تھا، یہ نہایت افسوسناک ہے کہ انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ میں واضح کر چکا ہوں، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔”

صدر ٹرمپ نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ "سب کو فوری طور پر تہران چھوڑ دینا چاہیے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION