04:43 , 28 جولائی 2025
Watch Live

صدر کی طبعیت کافی بہتر ہے، کل یا پرسوں تک اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے، ڈاکٹر عاصم

کراچی: صدر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے ان کی طبعیت کافی بہتر ہے۔ امید ہے کل یا پرسوں تک صدر زرداری اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا صدر زرداری ہفتے کو اسلام آباد سے نواب شاہ گئے۔ ان کا فون آیا کہ میری طبیعت ناساز ہے۔ عید کے دن شام کو پھر فون آیا، کہا سردی لگ رہی ہے، بخار ہو گیا ہے۔ پیر کو ہم صدر مملکت کو کراچی لائے اور ٹیسٹ شروع کیے، جس میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم صدر مملکت کو دیکھ رہی ہے۔ ان کی طبعیت کافی بہتر ہے۔ امید ہے کل یا پرسوں تک صدر زرداری اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا سوشل میڈیا اور بھارتی چینل بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں۔ بھارت تو ہمارا دشمن ہے، لیکن سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی فوٹیجز جعلی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION