01:53 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

طوفانی بارشیں، عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

طوفانی بارشیں، عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

راولپنڈی انتظامیہ نے خراب موسم کی وجہ سے ایک روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا:
"عوام سے گزارش ہے کہ گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔”

انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ خراب موسم کے پیش نظر ریسکیو اور دیگر ایمرجنسی ادارے الرٹ ہیں، اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION