03:36 , 28 جولائی 2025
Watch Live

طیارے کی بغیر ٹائرز کے ہنگامی لینڈنگ، مسافروں کے ساتھ کیا ہوا؟

نیپال میں بدھا ایئرلائنز کے مسافر طیارے کی بغیر ٹائرز کے ہنگامی لینڈنگ، 63 مسافر خوفزدہ، افرا تفری مچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں بدھا ایئرلائنز کے ایک مسافر طیارے نے ایئرپورٹ پر بغیر ٹائرز کے ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں 63 مسافر سوار تھے جو اس غیر معمولی صورتحال سے خوفزدہ ہوگئے، جس سے ایئرپورٹ پر افرا تفری کا سماں تھا۔

طیارہ جنک پور سے کھٹمنڈو کیلئے روانہ ہوا تھا۔ جب طیارہ رن وے پر اُترا تو پائلٹ کو یہ معلوم ہوا کہ اس کے سامنے والے دو ٹائرز ٹوٹ چکے ہیں۔ اس وقت ایئرلائنز حکام اور افسران شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

بدھا ایئرلائنز نے سینئر ٹیکنیشین کی مدد سے طیارے کو محفوظ طریقے سے لینڈ کرایا۔ ماہرین کے مطابق، طیارے کو مسلسل استعمال کرنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، کیونکہ یہ طیارہ بدھ کو کم از کم 8 مرتبہ کھٹمنڈو اور جنک پور کے درمیان پرواز کر چکا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جب طیارہ جنک پور میں اُڑان بھر رہا تھا، تب اس کا پہیہ ٹوٹ گیا تھا، لیکن پائلٹ کو ایک گھنٹہ بعد اس کا علم ہوا۔ ایئرلائنز نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION