06:49 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

عالیہ حمزہ کے طنزیہ ٹویٹ پر سلمان اکرم راجا کا سخت ردعمل

لاہور: پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ کے طنزیہ ٹویٹ کے بعد پارٹی میں داخلی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے ٹویٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

عالیہ حمزہ نے دو روز قبل لاہور میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں شرکت نہ کروانے پر قیادت کو طنزیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد پارٹی رہنماؤں میں لفظی گولہ باری شروع ہو گئی۔ سلمان اکرم راجا نے بیان دیا کہ عالیہ حمزہ نے ایک کامیاب ایونٹ کو غیر ضروری طور پر متنازع بنایا، انہیں پارٹی متحرک کرنے کے لیے مقرر کیا گیا تھا، نہ کہ سوشل میڈیا پر شکایات کے لیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات برداشت نہیں کیے جائیں گے، اور اگر عالیہ نے یہی رویہ جاری رکھا تو تنظیمی کارروائی کی جائے گی۔ تاہم، انہیں فی الحال پارٹی سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

راجا کا کہنا تھا کہ پارٹی عمران خان کی دی گئی حکمت عملی کے مطابق چلائی جائے گی، اور لاہور اجلاس میں عدم شرکت کا فیصلہ ذاتی تھا، کسی کو روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ نے ٹویٹ میں پارٹی قیادت پر سوالات اٹھاتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ انہیں اجلاس میں جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION