04:03 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

عثمان مختار اور زنیرا انعام کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان نامور اداکار عثمان مختار اور زنیرا انعام کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکار نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی اور ساتھ ہی ایک پیغام بھی شیئر کیا۔ عثمان مختار کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں وہ بیٹی کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

اداکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام سیئرا رکھا جس کا مطلب درخت کا سایہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی کے آنے سے اُن کی زندگی خوشیوں سے بھر گئی ہے۔ اداکار نے مداحوں سے دعاوں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔

عثمان مختار کے اس اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکار عثمان اور زنیرا انعام نے 2021 میں شادی کی تھی

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION