10:07 , 7 نومبر 2025
Watch Live

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہم درخواستیں منظور کرلیں

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی کتب فراہم کرنے اور بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی اور دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ عید سے قبل ملزم کو بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرائی جائے اور کتابیں بھی فراہم کی جائیں۔

عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو یہ ہدایات جاری کر دیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مختلف درخواستیں دائر کی تھیں، جن پر گزشتہ روز پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی نے اپنے دلائل مکمل کیے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION