09:57 , 27 جولائی 2025
Watch Live

عظمی بخاری کا تھری سکس فائیو نیوز کا دورہ، پاک بھارت کشیدگی کی کوریج اور ایڈیٹوریل پالیسی کو سراہا

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ڈیلی ٹائمز اور تھری سکس فائیو نیوز کا دورہ کیا۔ پاک بھارت کشیدگی کی کوریج اور ایڈیٹوریل پالیسی کو سراہا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر مدثر اقبال، وائس پریذیڈنٹ اور سینئر اینکرپرسن منیب فاروق اور ایگریکٹو ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز محمد عثمان نے وزیر اطلاعات کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران عظمی بخاری نے دفتر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ اور ان کی آواز بننا ان کا مشن ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب نے صحافیوں کی بہبود کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔ حکومت صحافی برادری کی فلاح کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی۔ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ عوام کو درست اور حقیقی خبر دینا ہی ایک صحافی کی اصل ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے والے صحافی ہی سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں۔ ان کو ملنے والے ایوارڈز ان کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہوتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے اور انہیں ضروری سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION