05:25 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

علیزے شاہ کا رمضان میں انسٹاگرام اسٹوریز پر تنقید کا دلچسپ جواب

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے رمضان المبارک کے دوران انسٹاگرام اسٹوریز پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی۔

اداکارہ علیزے شاہ نے رمضان المبارک کے دوران اپنی انسٹاگرام سرگرمیوں پر سوال اٹھانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ روزہ رکھ کر میری کہانی دیکھنے کی کیا تُک ہے۔

علیزے شاہ کے جواب پر مداحوں اور ناقدین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے اس کے ہلکے پھلکے جواب کی تعریف کی جبکہ دوسروں نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار جاری رکھا۔

واضح رہے کہ رمضان میں انسٹاگرام پوسٹوں پر اداکارہ کو کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جنہوں نے اُن کے مواد کو مقدس مہینے کیلئے نامناسب قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION