10:29 , 7 نومبر 2025
Watch Live

سعودی حکومت نے عمرہ کے حوالے سے نئی سخت پالیسی نافذ کر دی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 10 جون 2025 سے بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزا صرف اسی صورت میں جاری ہوگا جب ان کی رہائش کی بکنگ "نسک مسار” ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہو۔

تمام عمرہ سروس فراہم کنندگان، کمپنیوں اور ایجنٹس پر لازم ہوگا کہ وہ صرف وزارت سیاحت سے منظور شدہ ہوٹلوں میں رہائش کا بندوبست کریں اور اس کی تفصیلات پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں ویزہ تاخیر یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ اقدام ویژن 2030 کے تحت مذہبی سیاحت کو جدید ٹیکنالوجی اور معیاری خدمات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ "نسک مسار” اب عمرہ خدمات کے لیے مرکزی ڈیجیٹل گیٹ وے بن چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION