02:36 , 30 اگست 2025
Watch Live

عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع

عمر ایوب

اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل سردار مصروف خان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

وکیل سردار مصروف نے عدالت کو بتایا کہ اپوزیشن لیڈر نے پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف تھانہ کوہسار میں 4، تھانہ نون میں 2 مقدمات درج ہیں جبکہ مار گلہ، شہزاد ٹاؤن، آبپارہ اور ترنول میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ وہ فیصلہ لکھ رہے ہیں اور اب یہ فیصلہ نئی تاریخ کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION