11:44 , 27 جولائی 2025
Watch Live

عمر شہزاد کی بیوی کون؟ دلہن کی تصویر وائرل

عمر شہزاد

مشہور ماڈل اور اداکار عمر شہزاد نے اپنے نکاح کی خبر دے کر مداحوں کو حیران کر دیا۔ اپنی فٹنس، دلکش آواز اور مقبول ڈراموں کی وجہ سے مشہور عمر شہزاد کو ریئلٹی شو "تماشا” میں شرکت کے بعد مزید شہرت ملی۔

عمر شہزاد نے مکہ مکرمہ سے اپنی نکاح کی تصویر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ مداحوں اور شوبز ستاروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار کر دی۔

عمر شہزاد کی اہلیہ شنزے لوہدی ایک خوبصورت ماڈل ہیں، جن کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں۔ ان کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں، لیکن انہیں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھرپور محبت اور نیک تمنائیں موصول ہو رہی ہیں۔

جوڑے کی برائیڈ ریویل تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، اور مداح ان کی خوبصورت جوڑی کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION