01:02 , 27 جولائی 2025
Watch Live

عوام کیلئے خوشخبری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

گاڑیوں

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں گاڑیوں اور آٹو پارٹس پر ٹیکس کم ہونے کا امکان ہے، جس سے گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت بجٹ 2 جون کو پیش کرے گی، تاہم تاریخ کا حتمی اعلان آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں پر 15 سے 90 فیصد تک عائد ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی تجویز ہے۔ آٹو پارٹس پر موجودہ 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 4 سے 7 فیصد ٹیکس سلیب میں بھی بتدریج کمی زیر غور ہے۔

اگر یہ تجاویز منظور ہو گئیں تو سوزوکی، ٹویوٹا وٹز، ڈائی ہاٹسو میرا، ہونڈا ویزل اور دیگر امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

مزید برآں، ٹیکسٹائل، کیمیکل، آٹو، پلاسٹک، آئرن و اسٹیل سمیت مختلف صنعتی شعبوں کے خام مال اور نیم تیار اشیاء پر بھی ڈیوٹی کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

حکومت کا ہدف ہے کہ بجٹ میں ٹیکس وصولی 14,305 ارب روپے تک پہنچے، جبکہ قوانین کے نفاذ سے 600 ارب اور نئے اقدامات سے 400 ارب روپے اضافی حاصل کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 22 روپے کمی

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کر لی ہے، جس کے بعد چارجنگ اسٹیشنز پر بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION