01:41 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

عوام کی سہولت کیلئے ٹیکس گوشواروں کو آسان زبان میں فراہم کر دیا گیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے ٹیکس گوشواروں کو آسان، مختصر اور اردو زبان میں فراہم کر دیا گیا ہے، جس سے خاص طور پر تنخواہ دار طبقہ مستفید ہوگا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات سے متعلق ہفتہ وار اجلاس میں ڈیجیٹائزیشن، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل انوائسنگ اور ٹیکس گوشواروں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اہم ہدایات و اقدامات

نئے ٹیکس گوشوارے سادہ اور اردو زبان میں تیار کیے گئے ہیں۔ گوشوارے بھرنے میں مدد کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈیجیٹل انوائسنگ کو بھی اردو میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن لازم قرار دیا گیا ہے۔ ٹیکس نیٹ میں اضافہ، اور کم آمدنی والے طبقے پر بوجھ میں کمی حکومت کی اولین ترجیح قرار۔

وزیراعظم نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس اسسمنٹ کا آغاز ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، جبکہ چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو ڈیجیٹل انوائسنگ میں شامل ہونے کے لیے خصوصی سہولت دی جائے گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ستمبر تک مکمل فعال کر دیا جائے گا، جس سے فیصلہ سازی اور ڈیٹا تک رسائی میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION