12:20 , 17 اکتوبر 2025
Watch Live

قومی کرکٹرز کی بھی عید الاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد

آج ملک بھر میں عید قربانی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اور قومی کرکٹرز نے بھی عید الاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا نے عید کے پیغام میں کہا، "میری طرف سے پورے پاکستان کو عید مبارک ہو۔” ون ڈے کپتان محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی عید کی خوشیوں کا پیغام دیا اور کہا کہ سب کو عید مبارک ہو، اس عید پر اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔

کرکٹرز نے کہا کہ خوشی کا یہ دن اپنی فیملی کے ساتھ انجوائے کریں اور جن لوگوں نے قربانی نہیں کی، ان کا بھی خیال رکھیں۔ انہوں نے پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد دی۔

پیغام جاری کرنے والوں میں فہیم اشرف، شاہین آفریدی، صائم ایوب، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، عامر جمال اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ عامر جمال نے کہا کہ عید کی خوشیاں اپنے اردگرد کے لوگوں تک بھی پہنچائیں۔

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جہاں شہری نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آلائشیں جگہ جگہ نہ پھینکیں، کیونکہ سرکاری ٹیمیں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے متحرک ہیں۔ شہریوں سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے تاکہ اپنے علاقے کی صفائی کا خیال رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION