ویب ڈیسک
|
7 مہینے پہلے
سعودی عرب، پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں عید ایک ہی دن ہونے کا امکان

اس سال پاکستان سمیت سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں عید الفطر ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ظاہر ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی فلکیات مرکز نے گزشتہ روز پیش گوئی کی کہ سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔ ماہرین کے مطابق، 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ چاند سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جائے گا، جس کے باعث آنکھوں یا دوربین سے بھی چاند دیکھنا ممکن نہیں ہو گا۔
بین الاقوامی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو گا، اور اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوتی ہے تو سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں عید 31 مارچ (پیر) کو منائی جائے گی۔
پاکستان میں ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آئے گا۔ اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو طویل عرصے بعد پاکستان سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ عید ایک ہی دن منائے گا۔
تاہم، موریتانیہ، مراکش، الجزائر اور تیونس میں 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث ان ممالک میں چاند رویت کے مطابق 30 مارچ (اتوار) کو عید منائی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں قمری مہینوں کے آغاز میں عموماً ایک دن کا فرق ہوتا ہے، اور عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ بھی اکثر ایک دن پہلے سعودی عرب میں منائی جاتی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
14 گھنٹے پہلے

دکاندار کو نور جہاں کا گانا اونچی آواز میں بجانے پر گرفتار کر لیا گیا
قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے…3 گھنٹے پہلے
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن…3 گھنٹے پہلے
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے…4 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیرِ تجارت و صنعت کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی…5 گھنٹے پہلے

قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر…3 گھنٹے ago
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی…3 گھنٹے ago
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…4 گھنٹے ago
وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیرِ تجارت و صنعت کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ…5 گھنٹے ago