07:05 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں، پالتو کتے ’یوگی‘ کا انتقال

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور ان کے شوہر امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئیں جب ان کا پیارا پالتو کتا ’یوگی‘ صرف دو سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

عید کے پہلے دن جوڑے نے سوشل میڈیا پر دکھ بھری پوسٹس شیئر کیں، جس میں لکھا کہ ہمارے خوبصورت لڑکے، تم بہت جلدی چلے گئے… اتنی محبت دینے کا شکریہ۔ میرے یوگی، لو یو

امیر گیلانی نے یوگی کو "دل کا ٹکڑا” قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میرے بہترین دوست، جلد ملیں گے۔ انہوں نے یوگی کی پیدائش (6 جون 2023) اور وفات (8 جون 2025) کی تاریخیں بھی پوسٹ کیں۔

دونوں نے یوگی کے ساتھ گزاری گئی خوبصورت یادوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ ان کی یہ پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جہاں مداحوں اور صارفین نے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

کئی صارفین نے لکھا کہ پالتو جانور کھونا اپنے خاندان کے فرد کو کھونے جیسا ہوتا ہے۔ بعض نے یوگی کی کم عمری پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔

ماورا اور امیر کی جانب سے اس واقعے کے بعد مزید کوئی عید پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔ مداحوں نے ان کے لیے محبت اور حوصلے بھرے پیغامات بھیجے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION