08:38 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا ساتواں مرحلہ مکمل

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے مزید چھ اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے۔ جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی چھ سو دو فلسطینی رہا کر دیے۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا ساتواں مرحلہ مکمل ہو گیا۔ حماس نے مرحلہ وار چھ اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے۔ بدلے میں چھ سو دو فلسطینی بھی صہیونی قید سے آزاد ہوگئے۔

حماس کی جانب سے مختلف مقامات پر مرحلہ وار یرغمالی رہا کیے گئے۔ رفح میں دو، النصیرات کیمپ میں تین جبکہ غزہ سٹی میں ایک یرغمالی کو رہا کیا گیا۔ قید کے دوران اچھا سلوک برتنے پر اسرائیلی یرغمالی نے حماس کے جنگجو کا ماتھہ چوما جس نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بے گناہ قید کاٹنے والے چھ سو دو فلسطینیوں کو مرحلہ وار رہا کر دیا۔ کئی سالوں سے صہیونی قید کاٹنے والے پیاروں کو اپنے درمیان پا کر فلسطینی خوشی سے نہال ہوگئے۔ سب سے طویل مدت تک قید میں رہنے والے فلسطینی ولید البرغوثی کو بھی چھیالیس سال بعد رہائی کا پروانہ مل گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION