10:49 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

غزہ میں شدید قحط، پیاز کلو کے بجائے ٹکڑوں میں فروخت ہونے لگی

غزہ

غزہ میں انسانی بحران خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، جہاں دو ماہ سے جاری محاصرے اور اشیائے خورونوش کی فراہمی بند ہونے کے بعد بنیادی ضرورت کی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق، غزہ میں تاریخ میں پہلی بار پیاز کلو کے بجائے ٹکڑوں میں فروخت کی جا رہی ہے۔ ایک ٹکڑا پیاز پاکستانی 1000 سے 1500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ ایک عدد پیاز کی قیمت تقریباً 3000 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

خوراک کی شدید قلت کے باعث خوردنی تیل بھی نایاب ہو گیا ہے۔ ایک لیٹر خوردنی تیل 7500 روپے میں دستیاب ہے، جسے شہری گاڑیوں میں بطور ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ ایندھن مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

غزہ کی پٹی میں آٹے کا 25 کلو کا تھیلا 1 لاکھ 33 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، یعنی ایک کلو آٹا 5300 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ دیگر سبزیاں بھی غیر معمولی مہنگی ہو چکی ہیں، جن میں آلو 2800 روپے فی کلو، ٹماٹر 2200 روپے اور کھیرا 1500 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، قحط اور غذائی قلت کے باعث اب تک 29 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں جاری انسانی بحران کو جنگ کا "سفاک ترین مرحلہ” قرار دیتے ہوئے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION