12:20 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے عرب ممالک کا اجلاس طلب

سعودی عرب کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے عرب ممالک کا اجلاس طلب

سعودی عرب میں رواں ماہ عرب ممالک کا اجلاس ہوگا۔ جس میں غزہ کے مستقبل کے حوالے سے متبادل منصوبے زیر غور لائے جائیں گے

ٹرمپ کے ’کلین آوٹ غزہ‘ منصوبے کا متبادل لانے کیلئے سعودی عرب میدان میں آگیا۔ ریاض میں عرب ممالک کے اجلاس کی قیادت کرے گا۔ اجلاس میں ٹرمپ کے منصوبے کا متبادل مسودہ زیر غور لایا جائے گا۔

فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے منصوبے پر عرب ممالک کے سخت ردعمل کے بعد اس اجلاس کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں مصر فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو اور حماس کے بغیر غزہ کے انتظام کا جامع منصوبہ پیش کرے گا۔ جسے عرب ممالک کی تائید حاصل ہونے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے غزہ کیلئے ’مارشل پلان‘ کی تجویز دیدی۔ بولے امریکہ کو غزہ کیلئے کچھ کرنا ہے تو یہاں مارشل پلان نافذ کرے جس کے تحت دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپینز کی بے دخلی کے بغیر یورپی ممالک کی تعمیر نو کی گئی تھی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION