’فائنل ڈیسٹینیشن‘ کی نمائش کے دوران ارجنٹینا میں سنیما ہال کی چھت گر گئی

’فائنل ڈیسٹینیشن‘ کے دوران حقیقت بن گئی کہانی، سنیما کی چھت گرنے سے خاتون زخمی
ارجنٹینا کے ایک معروف سنیما ہال میں اس وقت ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا جب حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ کی نمائش جاری تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم کے اختتام سے کچھ دیر قبل سنیما ہال کی چھت کا ایک بڑا حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں اور سنیما ہال کو بھی نقصان پہنچا۔
زخمی خاتون، فیاما، کا کہنا تھا کہ وہ فلم میں اتنی محو تھیں کہ اچانک آنے والی زوردار آواز کو فلم کا حصہ سمجھا، مگر فوراً ہی ایک وزنی پینل ان کے گھٹنے پر آ گرا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معلوم ہوا کہ ان کے گھٹنے میں شدید چوٹ آئی ہے۔
فیاما کا کہنا ہے کہ اگر وہ تھوڑا سا بھی سیدھی ہوتیں تو پینل ان کے سر پر گرتا، جس سے جان لیوا نتائج ہو سکتے تھے۔ انہوں نے سنیما انتظامیہ پر غفلت برتنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ قانونی کارروائی کریں گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"اگر وہ پینل میری بیٹی پر گر جاتا تو کون ذمہ دار ہوتا؟”
یہ واقعہ اس لحاظ سے مزید چونکا دینے والا ہے کہ یہ حادثہ ایک ایسی فلم کے دوران پیش آیا، جو خود حادثاتی اموات اور غیر متوقع سانحات کے گرد گھومتی ہے۔ اس طرح فلم کی خیالی دنیا اور حقیقت کے درمیان ایک خوفناک مماثلت پیدا ہو گئی۔
راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
7 دن پہلے
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے…2 گھنٹے پہلےاسکردو میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاح بحفاظت نکال لیے گئے
اسکردو: گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقے اسکردو میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو پاک…5 دن پہلےسی سی ڈی کی کارروائی میں دو خطرناک ملزمان ہلاک
فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے ایک اہم پولیس مقابلے میں…6 دن پہلےراول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح 1,748 فٹ تک…7 دن پہلے
تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان
سندھ بھر میں گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام کے بعد یکم اگست 2025 سے تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقاتِ…1 گھنٹہ پہلےاسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے…2 گھنٹے پہلےڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وضاحت کی ہے کہ ان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے…15 گھنٹے پہلےصدر پاکستان نے جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا
اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا…16 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت…2 گھنٹے agoاسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے بحری جہاز "حنظلہ” پر قبضہ کر لیا
اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب امداد لے کر جانے…3 گھنٹے agoڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے…15 گھنٹے ago