08:52 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

فخر زمان کو خطرناک بیماری، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان؟

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی بیٹر نے اس حوالے سے اپنے دوستوں اور فیملی سے مشاورت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں فخر زمان نے کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی اُن کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ وہ ایک روزہ میچز سے بریک لینا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان اپنے گھر والوں کو بھی بیرون ملک منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

انجری کے باعث قومی ٹیم کے اوپنر پہلے ہی اڑھائی ماہ کیلئے ہر طرح کی کرکٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ اب یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحتیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

 

قومی ٹیم کے اوپنر نے 86 ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کی ہے اور کئی میچز میں بہترین بیٹنگ کرکے ٹیم کو فتح دلوائی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION