05:15 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان نے بھارتی پروازوں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کر دی

اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق اب یہ پابندی 24 جون 2025 صبح 4:59 بجے تک مؤثر رہے گی۔ پابندی کا اطلاق تمام بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیتی یا لیز پر لیے گئے مسافر و فوجی طیاروں پر ہوگا۔ کوئی بھی بھارتی ایئرلائن یا آپریٹر پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گا۔

یہ فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے 23 مئی کو ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے تناظر میں فضائی حدود کی بندش برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION