06:54 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ہم کسی مسلم بھائی کو کسی سفاک کے منہ میں نہیں دے سکتے، فضل الرحمان

اسلام آباد: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی مسلم بھائی کو کسی سفاک کے منہ میں نہیں دے سکتے۔ پارٹی نے اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ اس وقت ملک خصوصاً بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں بد امنی کی صورتحال ہے۔ مسلح تنظیمیں اور گروہ دندناتے پھر رہے ہیں، کوئی رٹ نظر نہیں آرہی۔ ایسی صورتحال میں عام آدمی اپنی اولاد کو سکول تک بھیجنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری افراد سے منہ مانگے بھتے مانگے جارہے ہیں۔ حکومتی یا ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومتیں عوامی مسائل میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے 2018 اور 2024 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا اور نتائج مسترد کئے۔ ان اسمبلیوں کو عوامی نمائندہ نہیں کہ سکتے۔ ووٹ عوام کی امانت ہوتی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION