08:05 , 8 نومبر 2025
Watch Live

فلائٹ اٹینڈنٹ بن کر 120 بار مفت سفر کرنے والا شخص آخرکار پکڑا گیا

امریکا میں ایک شخص نے خود کو فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہر کرکے 120 بار مختلف ریاستوں اور ممالک کا مفت فضائی سفر کیا، مگر آخرکار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے معروف ایئرلائنز کی جعلی وردی اور شناختی کارڈز تیار کیے۔ خود کو "ڈیوٹی پر موجود فلائٹ اٹینڈنٹ” ظاہر کر کے عملے کے ساتھ جہاز میں سوار ہو جاتا۔

ایئرلائنز عملے کو ڈیوٹی کے لیے خصوصی سیٹ فراہم کرتی ہیں، جس کا الگ ٹکٹ نہیں ہوتا۔ ایک بین الاقوامی پرواز کے دوران دیگر عملے نے اس کی مشکوک بات چیت اور دستاویزات میں تضاد پر شک کیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ وہ شخص 120 سے زائد بار مفت پرواز کر چکا ہے۔ جس پر ملزم کو جعلسازی، ایوی ایشن سیکیورٹی کی خلاف ورزی اور دیگر جرائم پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف ایوی ایشن سیکیورٹی بلکہ سخت چیکنگ کے نظام پر بھی کئی سوالات کھڑا کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION