08:11 , 27 جولائی 2025
Watch Live

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ منظور کر لیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری دے دی۔ اپوزیشن کی تمام ترامیم کثرتِ رائے سے مسترد کر دی گئیں۔

فنانس بل 2025-26 کی منظوری آج ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ جس میں تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی نئی شرحیں نافذ کر دی گئی ہیں۔ اپوزیشن کی تمام ترامیم کثرتِ رائے سے مسترد کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 6 لاکھ سالانہ کمانے والے کو مکمل ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے۔ 6 لاکھ تا 12 لاکھ روپے پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

12 لاکھ تا 22 لاکھ روپے پر 6 ہزار فکسڈ ٹیکس اور 11 فیصد انکم ٹیکس دیں گے۔ 22 لاکھ تا 32 لاکھ روپے پر ایک لاکھ 16 ہزار فکسڈ ٹیکس اور 23 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔ 32 لاکھ تا 41 لاکھ روپے پر 3 لاکھ 46 ہزار فکسڈ ٹیکس جبکہ 30 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔ 41 لاکھ سے زائد پر 6 لاکھ 16 ہزار فکسڈ ٹیکس جبکہ 35 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔

اسی طرح سالانہ 1 کروڑ سے زائد پنشن پر 5فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ ایک کروڑ سے کم پنشن والوں کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے چند قوانین میں ترامیم کی اصولی منظوری بھی دی، جنہیں مزید غور کے لیے قانون سازی کی کابینہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گیس سے متعلق ایک اہم ایجنڈے پر کمیٹی قائم کی جائے گی، جو اپنی تجاویز سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION