06:40 , 27 جولائی 2025
Watch Live

فیض احمد فیض صرف پاکستان کے نہیں بلکہ بھارت کے بھی ہیں: نندتا داس

فیض احمد فیض صرف پاکستان کے نہیں بلکہ بھارت کے بھی ہیں: نندتا داس

بھارتی اداکارہ اور فلمساز نندتا داس، جو سعادت حسن منٹو کے کردار کے لیے مشہور ہیں، حال ہی میں لاہور کے دورے پر آئیں جہاں انہوں نے فیض میلہ میں شرکت کی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستان اور لاہور کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا اور ادبی شخصیات فیض احمد فیض اور منٹو سے اپنی گہری وابستگی کا ذکر کیا۔

نندتا داس نے لاہور کی مہمان نوازی اور مقامی کھانوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا، "مجھے لاہور اور پاکستان بہت پسند ہیں۔ فیض احمد فیض صرف پاکستان کے نہیں بلکہ ہمارے بھی ہیں۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION