07:04 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

فیفا نے شاہین شاہ آفریدی کو عالمی فٹبالرز کی فہرست میں شامل کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی کو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

فیفا ورلڈکپ کے سوشل میڈیا پیج پر نمبر 10 جرسی سے متعلق ایک پوسٹ میں لیونل میسی، نیمار اور لوکا موڈرچ کے ساتھ شاہین آفریدی کی جرسی بھی شیئر کی گئی، جس کا مقصد پاکستانی شائقین کو عالمی ایونٹ سے قبل متحرک کرنا ہے۔

فیفا نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں شاہین کو لاہور قلندرز کو تین بار چیمپئن بنانے پر سراہا، جنہوں نے حال ہی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر تیسرا ٹائٹل جیتا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION