
فیلڈ مارشل کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، ملکی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد انہ حملے کے شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ افراد شہید ہوئے۔
فورم نے اعادہ کیا کہ شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہے گا۔ فورم نے معرکہ حق کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے دوران اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کیا۔
شرکاء کانفرنس نے فیلڈ مارشل کی سٹریٹجک وژن، غیر متزلزل قیادت اور قومی دفاع کے لیے اُن کی مؤثر اور گراں قدر خدمات کا بھی اعتراف کیا۔ فورم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
فورم نے پاکستانی میڈیا اور "انفارمیشن وارئیرز” کو سراہا جو بھارتی پروپیگنڈے ، جعلی خبروں اور جنگی جنون کے خلاف ریاست کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے رہے۔
فیلڈ مارشل نے تمام رینکس کے بلند حوصلے، اعلیٰ آپریشنل تیاری ، غیر معمولی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور پاکستانی قوم کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم قرار دیا۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں۔
کانفرنس کے اختتام پر فیلڈ مارشل نے اندرونی استحکام کو یقینی بنانے اور قومی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں پاک فوج کے کلیدی کردار پر اعتماد کا اظہار کیا اور اِس سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
1 ہفتہ پہلے
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے…12 گھنٹے پہلےاسکردو میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاح بحفاظت نکال لیے گئے
اسکردو: گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقے اسکردو میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو پاک…5 دن پہلےسی سی ڈی کی کارروائی میں دو خطرناک ملزمان ہلاک
فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے ایک اہم پولیس مقابلے میں…6 دن پہلےراول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح 1,748 فٹ تک…1 ہفتہ پہلے
گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں مزید 4 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد
کراچی – پاکستان فشر فولک فورم (PFFF) کے مطابق گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں ڈوبنے والے ماہی…5 گھنٹے پہلےپنجاب میں کل سے مون سون کی نئی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، پی ڈی ایم اے
پنجاب میں مون سون کی تازہ لہر کل (پیر) سے شروع ہوگی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ایک بیان…6 گھنٹے پہلےجرگہ کے حکم پر لڑکی کا قتل، تمام ملزمان گرفتار
راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں مقامی جرگہ کے فیصلے پر شوہر کے ہاتھوں ایک 19 سالہ نئی نویلی دلہن کے…8 گھنٹے پہلےکاشتکاروں کو 2 سال میں کتنے ارب کا نقصان؟
کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ ملکی کسانوں کو گزشتہ دو…9 گھنٹے پہلے
گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں مزید 4 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد
کراچی – پاکستان فشر فولک فورم (PFFF) کے مطابق گوادر کے…5 گھنٹے agoپنجاب میں کل سے مون سون کی نئی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، پی ڈی ایم اے
پنجاب میں مون سون کی تازہ لہر کل (پیر) سے…6 گھنٹے agoپاکستان میں ایک ہی دن میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ
پاکستان میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں،…6 گھنٹے agoقومی کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری: وزیراعظم نے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کر دیا
پاکستان کے قومی ایتھلیٹس کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے…8 گھنٹے ago