08:58 , 8 نومبر 2025
Watch Live

صدر، وزیر اعظم نے سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ کے اعزاز سے نواز دیا

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف، سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ کے اعزاز سے نواز دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے۔ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں۔ ہماری عسکری قیادت نے دشمن کیخلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی۔ مسلح افواج کے بھرپور اور موثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔ افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشیدہ صورتحال کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا۔ وطن عزیز کیلئے فیلڈ مارشل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملکی خود مختاری اور سلامتی کیلئے فیلڈ مارشل کا کردار بہت اہم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا۔

’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ دینے کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد کی گئی جس میں وفاقی کابینہ کے ارکان ، سروسز چیفس، سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پنجاب، سندھ، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION