10:10 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیوں کو "پاکستان کا سفیر” قرار دیدیا

واشنگٹن ڈی سی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو "ملکی سفیر” قرار دیتے ہوئے پاکستان کی معیشت میں ان کے فعال کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سرکاری دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے آپریشن "بنیان مرصوص” اور "معرکہ حق” میں مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل نے ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا اور ایک محفوظ، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION