10:10 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ دیں گے، جو کیبنٹ روم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے منعقد ہوگا۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ اور جنرل عاصم منیر کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی، جس میں پاک امریکا تعلقات، ایران-اسرائیل تنازع اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو متوقع ہے۔

ظہرانے میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر دفاع، اور ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداران کی شرکت بھی متوقع ہے۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

جنرل عاصم منیر کے امریکی دورے کے دوران سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔

یہ صدر ٹرمپ کے دورِ حکومت میں پہلی بار ہے کہ کسی غیر ملکی آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا گیا ہے، جو پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION