07:42 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

قومی اسمبلی کی کمیٹی اجلاس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی ارکان میں تلخ کلامی، نبیل گبول کا واک آؤٹ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس پر پیپلز پارٹی کے نبیل گبول احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔

اجلاس میں شازیہ مری نے سی ڈی اے ترمیمی بل کی راہ میں مبینہ رکاوٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان کیا۔

اس پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے چیئرمین کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ "تحریک لائیں، ہم سامنا کریں گے”، جس پر شازیہ مری نے طلال چوہدری پر دھمکی دینے کا الزام لگایا۔ طلال چوہدری نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے شازیہ مری پر ہی الٹا الزام عائد کر دیا۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر نبیل گبول نے حکومت اور طلال چوہدری کے رویے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیرات میں ملی دو تہائی اکثریت نے تکبر پیدا کر دیا ہے، پیپلز پارٹی پہلے بھی حکومت گرا چکی ہے، اب بھی گرا سکتی ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے نبیل گبول کو روکنے کی کوشش کی، مگر وہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION