05:55 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

قومی ٹیم سے بڑے بڑے ناموں کی چھٹی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانی کیلئے محمد حارث اور سلمان علی آغا کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں۔ بابراعظم اور محمد رضوان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ عاکف جاوید، محمد حارث اور وسیم جونیئر کی شمولیت کا امکان ہے۔

خوشدل شاہ اور فہیم اشرف ٹیم کا حصہ ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے نئے ٹیلنٹ پر غور کر رہا ہے۔ شاداب خان اور حیدر علی کی بھی واپسی کا امکان ہے۔ سفیان مقیم اور محمد علی کے نام پر بھی غور جاری۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION