06:51 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 22 رنز سے شکست دیدی

لندن: تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں 2 ایک کی برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 170 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ دن کا آغاز بھارت نے 4 وکٹ پر 58 رنز سے کیا تھا۔ رشبھ پنت 9 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ کے ایل راہول نے 39 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ واشنگٹن سندر صفر اور نتیش کمار ریڈی 13 رنز پر آؤٹ ہوئے، جس سے بھارت مشکلات میں گھِر گیا۔ کھانے کے وقفے تک بھارت نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ میچ کی پہلی اننگز میں دونوں ٹیموں نے 387، 387 رنز بنائے، جبکہ انگلینڈ دوسری اننگز میں 192 رنز پر آؤٹ ہوا، جس کے بعد بھارت کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف ملا۔

پہلی اننگز میں جو روٹ اور کے ایل راہول نے شاندار سنچریاں اسکور کی تھیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION