12:19 , 17 اکتوبر 2025
Watch Live

لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں جاری

لاس اینجلس: امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں لاس اینجلس میں شدید مظاہرے اور پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں۔

پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مقامی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر اور میئر اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے تو وفاقی حکومت مداخلت کرے گی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کیے جا چکے ہیں۔

ادھر گورنر کیلیفورنیا نے اس اقدام کو صورتحال کو مزید کشیدہ کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکام حالات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد امیگریشن پے رول اسکیم ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو عارضی قیام اور کام کی اجازت حاصل تھی۔

مارچ میں محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ان اسکیموں کو سرکاری طور پر ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا، جس سے دو سالہ اجازت نامے قبل از وقت منسوخ ہو گئے۔

انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے سے فوری ملک بدری کا عمل آسان ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION