10:36 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

لاہور ایئرپورٹ پر 3,000 سے زائد مسافر روک دیے گئے!

لاہور ایئرپورٹ

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی، مشتبہ اور نامکمل سفری دستاویزات کی جانچ سخت کر دی ہے، جس کے نتیجے میں لاہور ایئرپورٹ پر 3,171 مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔

حکام کے مطابق، کارروائی کے دوران 10 افراد کو جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 35 افراد کو بھیک مانگنے میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی سفر کی روک تھام اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی جاری ہے۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سفری دستاویزات مکمل اور مستند رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION