08:09 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فیروز پور روڈ، چونگی امرسدھو، کماہاں، نشتر کالونی، گجومتہ کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ کاہنہ نو، جلکے ،سینٹرل پارک، صوئے آصل سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی جاری ہےْ۔ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے تک واقعے واقعے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

بھکر، ننکانہ صاحب اور اوکاڑہ کے گردونواح میں تیز ہواٶں کے ساتھ بارش سے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION