09:52 , 27 جولائی 2025
Watch Live

لاہور سے اسلام آباد نئی چھ رویہ موٹروے پر کام شروع!

لاہور سے اسلام آباد

اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایم-12 (سیالکوٹ تا کھاریاں) اور ایم-13 (کھاریاں تا راولپنڈی) موٹرویز کو آغاز سے ہی چھ رویہ (six-lane) بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔

حکام کے مطابق، مستقبل میں مہنگی توسیع سے بچنے کے لیے موٹرویز کو ابتدا میں ہی چھ رویہ بنایا جائے گا۔ اگر یہ توسیع 2027 میں کی جاتی تو اس پر تقریباً 20.7 ارب روپے خرچ آتا، جبکہ موجودہ فیصلے سے تقریباً 11 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

ٹریفک اسٹڈیز کے مطابق، آئندہ چند سالوں میں ان موٹرویز پر ٹریفک میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، اسی لیے منصوبے کو مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION