05:55 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

لاہور میں شیر کا حملہ: مریم نواز کا نوٹس، زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی فارم ہاؤس میں موجود ایک شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں نکل آیا اور راہگیروں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فارم ہاؤس میں شیر کے پنجرے کا دروازہ کھلا رہ گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ باہر نکل کر رہائشی علاقے میں داخل ہوا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زخمیوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ خاتون اور بچوں کے لیے فی کس پانچ لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فارم ہاؤس کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION