02:57 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

لندن: یورپی رہنماوں نے زیلنسکی کا پرتپاک استقبال کیا، مکمل حمایت کی یقین دہانی

امریکہ میں سرد مہری کا سامنا کرنے والے یوکرینی صدر کا یورپی رہنماوں کی جانب سے شاندار استقبال، مکمل حمایت کی یقینی دہانی کرائی۔

وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے بے عزتی کا سامنا کرنے والے زیلنسکی کا لندن میں یورپی رہنماوں نے پرتباک استقبال کیا۔ کیئر سٹارمر، جسٹن ٹروڈو اور نیٹو سربراہ مارک روٹ سمیت سرکردہ رہنماؤں نے گلے لگا کر یوکرینی صدر کی حوصلہ افزائی کی۔

اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک سربراہان نے چار نکات پر اتفاق کیا ہے۔ جب تک جنگ جاری رہے گی یوکرین کی فوجی امداد جاری رکھی جائے گی۔ یورپی ممالک روس پر اقتصادی دباو میں اضافہ کریں گے۔ تنازع کے حل کیلئے کسی بھی قسم کے مذاکرات میں یوکرین شریک ہوگا۔ امن معاہدے کی صورت میں یورپی ممالک یقینی بنائیں گے کہ روس یوکرین پر دوبارہ حملہ نہ کرسکے۔

برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی اوول آفس جیسے مناظر نہیں دیکھنا چاہتا، یورپ اور امریکہ کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، برطانیہ اور فرانس دیگر ممالک کے ساتھ مل کر یوکرین کیلئے امن منصوبہ تیار کرے گا جسے امریکہ کے سامنے بھی رکھا جائے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION