12:05 , 25 اکتوبر 2025
Watch Live

ماں کے آئسکریم کھانے پر بچے نے پولیس کو بلالیا

امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ماؤنٹ پلیزنٹ میں ایک چار سالہ بچے نے اپنی ماں کی آئسکریم کھانے پر پولیس کو 911 پر فون کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، بچے نے پولیس سے اپنی ماں کی گرفتاری کی درخواست کی اور جب اس نے وجہ بتائی تو پولیس افسران بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ میری ماں بہت بری ہے، وہ میری آئسکریم کھا گئی۔ جب پولیس افسر نے پوچھا کہ کیا ہو رہا ہے، تو بچے نے کہا کہ آؤ، میری ماں کو لے جاؤ۔

پولیس افسران ابھی یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کیا ہو رہا ہے کہ بچے کی ماں نے فون اٹھایا اور وضاحت دی کہ بچے نے اس سے آئسکریم کھانے پر ناراض ہو کر 911 پر کال کی ہے۔ ماں نے بتایا کہ چونکہ بچہ صرف چار سال کا ہے، وہ اسے روکنے کی کوشش کر رہے تھے مگر وہ مسلسل پولیس کو فون کرنے پر مصر تھا۔

ماں نے کہا کہ شاید بچے نے اس لیے پولیس کو فون کیا کیونکہ اس نے اس کی آئسکریم کھا لی تھی۔ جب پولیس افسران بچے کے گھر پہنچے تو اس کے جذبات بدل چکے تھے اور اب وہ نہیں چاہتا تھا کہ اس کی ماں کو جیل بھیجا جائے۔ اس دوران پولیس افسران نے بچے کو کچھ آئسکریم لا کر دے دی، جس سے وہ خوش ہو گیا۔

بعد میں پولیس ڈپارٹمنٹ نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں بچہ نیلے رنگ کی آئسکریم کے کپ کے ساتھ مسکراتے ہوئے افسران کے ساتھ کھڑا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION