12:02 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ماہرہ خان سے امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ملاقات، ویڈیو وائرل

ماہرہ خان
ماہرہ خان

وہی امریکی خاتون، اونیجا رابنسن، جو کچھ عرصہ قبل پاکستان میں اپنے آن لائن محبوب سے ملنے آئی تھیں، ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں۔ اس بار انہوں نے معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب، اونیجا نے بھی ماہرہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی، جو ہیوسٹن، برطانیہ میں ہونے والے فلم "لو گرو” کے پریمئیر کے موقع پر لی گئی۔

اپنی پوسٹ میں اونیجا نے مزاحیہ انداز میں لکھا:
"Love Guru کے پریمئیر میں پہنچی، سب نے سمجھا ماہرہ اسٹار ہیں، لیکن ٹوئسٹ یہ ہے کہ میں اس فلم کا سیکوئل ہوں!”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION