ماہرینِ فلکیات نے دور دراز کہکشاں کے کنارے پر ممکنہ نایاب بلیک ہول دریافت کر لیا

ماہرینِ فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں کے کنارے پر ایک ایسا مظلوم بلیک ہول دریافت کیا ہے جو سائنسی حلقوں میں طویل عرصے سے گمشدہ "کڑی” یعنی انٹرمیڈیٹ ماس بلیک ہول (Intermediate-Mass Black Hole) کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ دریافت ہماری کائنات میں بلیک ہولز کی نشوونما اور کہکشاؤں کی ساخت کے بارے میں کئی اہم سوالات کے جوابات فراہم کر سکتی ہے۔
یہ پراسرار شے، جسے NGC 6099 HLX-1 کا نام دیا گیا ہے، ناسا کے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ اور چانڈرا ایکس رے آبزرویٹری کی مدد سے دریافت کی گئی۔
ماہرین نے اس بلیک ہول کی موجودگی کا سراغ اس کے غیر معمولی اور طاقتور ایکس رے سگنل سے لگایا، جو کہ اسے ایک نایاب اور درمیانے درجے کے بلیک ہول کے زمرے میں رکھتا ہے۔ یہ بلیک ہول NGC 6099 کہکشاں کے مرکز سے تقریباً 40,000 نوری سال کے فاصلے پر ایک کمپیکٹ ستاروں کے جھرمٹ میں واقع ہے۔ یہ کہکشاں زمین سے 450 ملین نوری سال دور برجِ ہرقلیس (Hercules) میں واقع ہے۔
عام طور پر کائنات میں دو اقسام کے بلیک ہولز پائے جاتے ہیں:
-
سپر میسیو بلیک ہولز – جن کا وزن لاکھوں سے اربوں سورجوں کے برابر ہوتا ہے اور یہ کہکشاؤں کے مرکز میں پائے جاتے ہیں۔
-
سٹیلر ماس بلیک ہولز – جو مرتے ہوئے ستاروں کے پھٹنے سے بنتے ہیں اور ان کا وزن عموماً 100 سورجوں سے کم ہوتا ہے۔
ان دونوں کے درمیان موجود خلا کو انٹرمیڈیٹ ماس بلیک ہولز (IMBHs) کہتے ہیں، جن کا وزن سینکڑوں سے لے کر لاکھوں سورجوں کے برابر ہوتا ہے۔ یہ بلیک ہولز نہایت نایاب اور شناخت میں مشکل ہوتے ہیں کیونکہ یہ اکثر "خاموش” رہتے ہیں یعنی ان میں اتنا مواد نہیں گرتا کہ وہ روشن ہوں۔
ستارے کو نگلنے کا واقعہ
ماہرین کا خیال ہے کہ HLX-1 نے شاید کسی ستارے کو نگلتے ہوئے ایک نایاب مظہر ٹائیڈل ڈسڑپشن ایونٹ (Tidal Disruption Event) کے دوران روشنی خارج کی ہے۔ ایسے واقعات میں بلیک ہول کسی قریبی ستارے کو اپنی کشش سے چیر پھاڑ دیتا ہے اور اس سے نکلنے والی گیس ایک چمکتا ہوا پلازما ڈسک بناتی ہے، جو ایکس رے شعاعیں خارج کرتی ہے۔
چانڈرا نے سب سے پہلے 2009 میں اس سگنل کا پتہ لگایا، جو 2012 میں اپنی روشنی کی چوٹی پر پہنچا – یعنی 100 گنا زیادہ روشن ہوگیا۔ اس کے بعد اس کی روشنی میں کمی واقع ہوئی۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر روبرٹو سوریا کے مطابق:
"اگر یہ واقعی ایک انٹرمیڈیٹ ماس بلیک ہول ہے، تو یہ ایک انوکھا موقع ہے۔ ہمیں اب یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آیا یہ بلیک ہول بار بار چمکتا ہے یا یہ صرف ایک ہی بار فعال ہوا تھا۔”
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…17 گھنٹے پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…1 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…1 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
خیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس اب بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ابھی تک واپس…2 گھنٹے پہلےکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…3 گھنٹے پہلےپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی، جو…3 گھنٹے پہلےوزیر خزانہ: پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ہو چکا
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ ملک…4 گھنٹے پہلے
اسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل…1 گھنٹہ agoخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس…2 گھنٹے agoکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس…3 گھنٹے agoپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے…3 گھنٹے ago