02:25 , 16 نومبر 2025
Watch Live

متحدہ عرب امارات نے طلبہ اور اساتذہ کیلئے ہزاروں ویزے جاری کردیئے

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تعلیمی شعبے میں 16,456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات یہ اہم موقع ان لوگوں کو دے رہا ہے جنہوں نے تعلیم میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

گولڈن ویزا ایک 10 سالہ رہائشی اجازت نامہ ہے جو خاص کارنامہ کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں ہائی اسکول کے 10,710 اعلیٰ طلباء جنہوں نے امتحانات میں 95% سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ اس کے علاوہ ان افراد میں 5,246 ممتاز یونیورسٹی گریجویٹس، اور 337 تعلیمی ماہرین بھی شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس اور 16 ممتاز سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔ گولڈن ویزا ان افراد کیلئے دستیاب ہے جو متحدہ عرب امارات میں طویل مدتی قیام کے خواہشمند ہیں، فنون اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں کے پیشہ ور افراد بھی اس فائدے کے اہل ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی دنیا بھر کی شخصیات کیلئے ایک ترجیحی مقام بنا ہوا ہے، متحدہ عرب امارات انہیں گولڈن ویزا پروگرام کے ذریعے 10 سالہ رہائش کی پیشکش کر رہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION