02:58 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

محسن نقوی کا دبئی اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی

دبئی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

چیئرمین پی سی بی نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر حارث رؤف سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے پریکٹس سیشن بھی دیکھا۔

اس موقع پر ایک صحافی نے محسن نقوی سے قذافی اسٹیڈیم میں انڈین ترانہ چلانے کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ آئی سی سی کا معاملہ ہے۔ پی سی بی نے اس حوالے سے اُن سے وضاحت طلب کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION